اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی کی ایک اور
کارروائی صابری چوک، اورنگی ٹاؤن سے چھینی جا نے
والی سوزوکی 110 حب چوکی (بلوچستان) سے تین گھنٹہ
میں بازیاب، گلشن سے ایک ملزم گرفتار مزید ایک سرقہ
شدہ مو ٹر سائیکل بر آمد
وھیکل لفٹنگ کی وارداتوں کو روکنے کے لئے اے وی
ایل سی، اورنگی ڈویژن نے کا رروائی کر تے ہوئے صابری
چوک، اورنگی ٹاؤن سے چھینی جا نے والی سوزوکی 110 کو
حب چوکی (بلوچستان) پولیس کی مدد، زبردوست نا کہ بندی،
بہترین تفتیش اور انتھک و مسلسل محنت سے تین گھنٹہ میں
حب چوکی (بلوچستان) سے بر آمد کر لی۔
دوسری کا رروائی میں اے وی ایل سی گلشن II ڈویژن نے
کا روائی کر تے ہو ئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے
سولجر با زار تھانہ کے علاقہ سے سرقہ ہو نے والی مو ٹر سائیکل ھنڈا
70 کو بر آمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ملزم عا دی جرائم پیشہ اور کافی عرصہ سے مو ٹر سائیکلیں چوری
کرنے کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور اب تک درجنوں مو ٹر
سائیکلیں چوری کر کے فروخت کرچکا ہے۔
گرفتار ملزم زمان خان ولدعمر خان کے مزید مفرور ساتھیوں کی
گرفتاری اور مزید مو ٹر سائیکلوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پہ ما رے
جا رہے ہیں۔
مو ٹر سائیکل نمبرKPW-1237 سوزوکی 110 تھانہ اورنگی ٹاؤن
سے چھینی گئی تھی۔
مو ٹر سائیکل نمبرKME-1356 ھنڈا 70 تھانہ سولجر با زار سے
سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر197/2022 ہے۔مزید تفتیش
جا ری ہے۔
ترجمان،
ایس ایس پی، اے وی ایل سی،
سی آئی اے کراچی
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔