پیر، 1 مئی، 2023

ملک کی ترقی میں حائل شخص کا نام عمران خان ہے ، مریم نواز

0 Comments

 






لاہور(50 نیو ز ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز کاکہناہے کہ ملک کی ترقی میں ایک شخص حائل ہے وہ عمران خان ہے ، عمران خان سیاستدان نہیں دہشتگرد ہے۔
مزدوروں کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ سنا ہے فتنہ آج مزدورں کیلئے ریلی نکال رہاہے،عمران خان ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ،عمران خان ملک کے خلاف سازشیں بند کرے، مزدور کا بھلا ہو جائے گا،چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہاکہ تم سازشی طریقوں سے اقتدار کے راستے کھولنا بند کرو،عمران خان ریلی نہ نکالو، سازشیں کرنا بند کرو،فتنے سے کہتی ہوں سازشیں بند کرو مزدور کا بھلا ہو جائےگا۔

ان کاکہناتھا کہ 2017 میں روٹی 2 روپے کی تھی مزدور پیٹ بھر کے کھانا کھاتا تھا،وہ بھی وقت تھا جب ڈالر100 روپے کا تھا آج 280 کاہے ،فتنے کی تعریف پر عمران خان پورا اترتا ہے،عمران خان کے گینگ میں تمام کرپٹ لوگ شامل ہیں،صرف عمران خان نہیں پورا ٹولہ مہنگائی کا ذمہ دار ہے، ثاقب نثار ہو یا فیض حمید سب اس کے گینگ میں ہیں۔

مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف جب تک وزیراعظم تھے چینی کی قیمت بڑھنے نہیں دی،جس دن نوازشریف کو ہٹایا گیا اس دن سے پاکستان ٹریک سے اتر گیا۔چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہاکہ عمران خان نے خود کہا جنرل باجوہ کے کہنے پر اسمبلیاں توڑیں،عمران خان کا ہر حربہ ناکام ہوا لیکن اس کو بچانے والے پھر سامنے آگئے،جسٹس کھوسہ نے کہامیرے پاس آ نواز شریف کو ہٹاتا ہوں،سوموٹو لے کر انصاف کا تماشا بنایا گیا،سپریم کورٹ کے سینئر جج بھی ناانصافی کے خلاف بول اٹھے۔

ایک معزز جج نے کہا دیکھنا ہوگا اللیکشن سے پہلے اسمبلی کیوں توڑی گئی،پیپر آ?ٹ ہو گیا تمہارا یہ منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ان کا کہناتھا کہ ثاقب نثار کی آڈیو آئی جس میں کہا گیامریم نواز کو ٹھوک دو،پیچھے سے بیٹھ کر کون ڈوریاں کھینچ رہا ہے،جس نے نوازشریف کو نکالا اس کا اپنا بیٹا رشوت لیتے پکڑا گیا،اصلی سازش کا بھانڈا خود عمران خان نے پھوڑا۔


0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔