منگل، 9 مئی، 2023

جیل جانے کو تیار ہوں: عمران خان

0 Comments







  

                                                                                           اسلام آباد (50نیوز الرٹ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ذہنی طور پر جیل جانے کو تیار ہیں۔

اسلام آاد روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس وقت قوم کی سب سے بڑی پارٹی کا سربراہ ہوں 

اور 50 سال سے قوم مجھے جانتی ہے۔مجھے کوئی جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں ہے، یہ میری فوج اور میرا پاکستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے پاس وارنٹ ہے تو وہ سیدھا میرے پاس وارنٹ لے کر آئے، وارنٹ لےکر آئیں،میرے وکیل ہوں گے اور میں خود ہی جیل جانے کو تیار ہوں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہربانی کریں کوئی ڈرامہ نہ کریں اور وارنٹ لےکرآئیں، مجھ پرکوئی کیس نہیں،

 میں ذہنی طورپرگرفتاری کے لیے تیار ہوں، اگرمجھے جیل میں بھیجنا ہے تو جانےکو تیارہوں جب کہ ہوسکتا ہے قوم اتنی زیادہ سڑکوں پرنہ نکلے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کو سبوتاڑ کیا گیا اور سی ٹی ڈی کے چارلوگوں نے اپنا بیان تبدیل کیا،

پراسیکیوٹر جنرل نے انویسٹی گیٹ کیا اس نےکہا ان کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔



0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔