جمعرات، 25 مئی، 2023

ایم کیو ایم کا مفرور ملزم اور سابق یونٹ انچارج وصی خان کورنگی سے گرفتار

1 Comments








کراچی ( 50 نیوز الرٹ)  متحدہ قومی موومنٹ

 کامفرور ملزم سابق  یونٹ انچارچ وصی خان 

عرف کاشف ولدمختیار احمد خان کورنگی سے 

گرفتار کرلیا گیا۔ 


ملزم نے انٹروگیشن میں  سنگین وارداتوں کا

 انکشاف کیا ہے بتلایا جا رہا ہے کہ سیکٹر انچارچ 

رئیس مما کی طرف سے ہدایت ملتی تھی اور اس

 کی ہدایت کے مطابق کارروائی کرتے تھے ملزم 

2009سے 2014تک یونٹ 74کا انچارج رہا۔ 


 سال 2010,میں پولیس اہلکار دانش جو کہ سی ٹی ڈی

 کا ملازم تھا اس پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کی 

جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔ 


 سال 2012 جلیبی چوک کورنگی میں mqm حقیقی 

کے دو لڑکوں کو قتل کیا سال 2013 میں اے ایس آئی 

حاجی ندیم کو cایریا کورنگی میں قتل کیا۔ 


سال 2013 میں لانڈھی یونٹ 80نیوی کی دیوار کے ساتھ 

حقیقی کے کئی لوگوں کو قتل کیا۔ 


 سال 2013,میں کربلا گراؤنڈ لانڈھی میں اپنے ساتھیوں 

کے ہمراہ دو لڑکوں کو قتل کیا ۔ 


سال 2013 میں پی سی ندیم قادری کے گھر میں گھس کر 

اپنے ساتھیو کے ہمراہ فائرنگ کی جس سے ندیم قادری 

شدید زخمی ہوئے اور بھتیجا ہلاک ہو گیا تھا۔ 


سال 2014میں ابراہیم حیدری میں پولیس موبائل پر 

فائرنگ کی جس سے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے

 ملزم اس سے قبل قتل ہینڈ گرنیڈ اور مختلف مقدمات 

میں جیل جا چکا ہے ملزم کے خلاف مختلف تھانہ جات 

میں مقدمات درج ہیں ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 



1 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔