پاکستان رینجرز (سندھ)اورایس آئی یو نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی
کراچی کے علاقے جمشید کواٹرز سے اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری میں ملو ث لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزم محمد حسان رضا گرفتار
ملزم نے 3مئی 2023کو دعا بلڈرز اینڈ ڈویلپرز کے مالک فرخ بلڈر کو مختلف نمبروں سے کال کر کے ایک لاکھ روپے بھتے کا مطا لبہ کیا اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ۔
جبکہ قا نو ن نافذ کر نے والے اداروں کواطلاع دینے کی صورت میں بچوں کو اغواء کر نے اور مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پا کستان رینجرز (سندھ)اورایس آئی یو نے مشترکہ کارروائی کے دوران جدید تکنیکی ذرائع کا استعمال کر تے ہوئے ملز م محمد حسان رضا کوبھتہ وصولی کے دوران رنگے ہا تھوں گرفتار کر لیا ۔
ملزم کا ساتھی انس آفتاب فرارہو نے میں کامیاب ہو گیاجس کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔ملزمان کے خلاف تھانہ جمشید کوارٹرز میں اَیف اَئی آر 196/23زیر دفعات 506،384،385تعزیرات پا کستان کے تحت درج ہے۔
گرفتارملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔