اسلا م آباد ( 50 نیوز الرٹ ) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصنوعات مصدق ملک نے یہ بات فرانسیسی خبرایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ اس سوال پر کہ کیا پاکستان مستقبل میں بھی روسی تیل خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے؟
وزیر مملکت نے کہا کہ اگر ہمیں آج کہیں سے بھی سستا تیل ملے تو پاکستان وہیں سے تیل خریدے گا فی الحال پہلی کھیپ آنے پر جائزہ لیں گے کہ روسی تیل کس قدر ضروریات پوری کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس سے تیل کی خریداری کے لیے پہلا آرڈر دے دیا ہے، روسی تیل کی پہلی کھیپ ایک ماہ میں پاکستان پہنچ جائےگی، پھر نتائج کے مطابق فیصلہ کریں گے کہ روسی تیل کہاں استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات سستے داموں میں ملتی ہیں تو آئندہ بھی روس سے تیل خریدیں گے، دیگر ملکوں کے مقابلے میں روس کے ساتھ پاکستان کا لین دین محدود رہا ہے، بہت سے ملک قانونی طریقے سے روس سے پیٹرولیم مصنوعات خریدرہے ہیں اور روسی تیل کی خرید سے متعلق امریکا یا کسی اور ملک کے ساتھ کوئی مسائل درپیش نہیں آئے، روسی تیل کی خرید میں پاکستان کا حصہ ایک قطرےکی مانندہے مگر مددگار ہے۔
دوسری جانب خبرایجنسی کے مطابق آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک پاکستان توانائی کے شدید بحران سے دوچار ہے، پاکستان پیٹرولیم ضروریات کا 84 فیصد حصہ درآمد کرتا ہے جس میں سے زیادہ تر عرب ممالک سے حاصل کیا جاتا ہے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔