منگل، 9 مئی، 2023

آئی ایم ایف بیل آوٹ پیکج کے بغیر پاکستان ڈیفالٹ کرسکتاہے؛بلوم برگ

0 Comments

 





بلوم برگ ا مریکی جریدے بلوم برگ کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم 

ایف) بیل آوٹ پیکج کے بغیر پاکستان ڈیفالٹ کرسکتا ہے۔


 پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ میں بلوم برگ کا کہنا ہےکہ پاکستان کو 

زرمبادلہ کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے، شرائط پوری نہ ہونے سے آئی ایم

 ایف پروگرام بحالی میں مشکلات ہیں۔


بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر ریکارڈ کم ترین سطح پر ہے،

 رواں مالی سال کے اختتام تک پاکستان قرضوں کی ادائیگیاں وقت پر 

کرلےگا لیکن جون کے بعد پاکستان کے قرض ادائیگی کے فنانسنگ آپشن

 غیر یقینی ہے،  بلوم برگ کے مطابق پاکستان میں اس سال ہونے والے

 انتخابات سے قبل سیاسی کشیدگی بھی قرضے کے حصول میں تاخیرکا ایک

 سبب بن رہی ہے۔


0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔