منگل، 9 مئی، 2023

توہین پارلیمنٹ بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

0 Comments








توہین پارلیمنٹ بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

 بل کی منظوری سے توہین پارلیمنٹ کرنے والوں کو2 سے 6 سال تک سزا ہوگی۔

 اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا ، اجلاس کا 42 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

توہین پارلیمنٹ بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور قومی اسمبلی آج ہی بل منظور کرے گی ، بل کی منظوری سے توہین پارلیمنٹ کرنےوالوں کوسزا دی جا سکے گی۔

بل کے تحت 2 سے 6سال تک سزا اور10لاکھ روپےجرمانہ عائد ہوگا اور قانون کا اطلاق حکومتی اور ریاستی عہدیداروں سمیت ہر شخص پر ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی توہین پرکسی بھی حکومتی یا ریاستی عہدیدار کو طلب کیا جاسکے گا۔

بل کے تحت توہین پارلیمنٹ پر مختلف تجاویز کے مطابق 24 رکنی پارلیمانی کنٹمپٹ کمیٹی توہین پارلیمنٹ کیسز کی تحقیقات کرے گی، کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومت کے 50، 50 فیصد اراکین کو شامل کیا جائے گا۔

کنٹمپٹ کمیٹی شکایات کی رپورٹ پر اسپیکر یا چیئرمین سینیٹ کو سزا تجویز کرے گی ، جس کے بعد اسپیکر یا چیئرمین سینیٹ متعلقہ فرد پر سزا کے تعین کا اعلان کرسکیں گے۔

 توہین پارلیمنٹ کا مسودہ پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ میں رائج قوانین کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے۔مبلی میں پیش کیا جائے گا


0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔