اسلام آباد(50 نیوز الرٹ) رینجرز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے
عمران خان کو گرفتار کر لیا ہے۔
عمران خان آج مختلف مقدمات میں پیشی کیلئے اسلام آباد میں موجود تھے،
عمران خان بائیومیٹرک کروانے کیلئے وہیل چیئر پر کمرے میں گئے تو پیچھے سے
رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے کمرے کا دروازہ توڑا اور عمران خان کو
گرفتار کرتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے۔
نجی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کو نیب میں جاری القادر ٹرسٹ کیس
میں گرفتار کیا گیا ہے۔عمران خان پر الزام ہے کہ بیرون ملک سے ایک
خطیر رقم پاکستان آئی لیکن اس کا کچھ پتا نہیں چلا۔عمران خان اور ان کی
اہلیہ کو نیب میں پیش ہونے کیلئے متعدد بار نوٹسز جاری کیئے گئے لیکن وہ پیش
نہیں ہوئے تھے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔