منگل، 9 مئی، 2023

عمران خان کی گرفتاری، اسلام آباد ہائیکورٹ نےآئی جی، سیکریٹری داخلہ کو طلب کرلیا

0 Comments






عمران خان کو حراست میں لیے جانے پر آئی جی،

سکریٹری داخلہ اسلام آباد ہائیکورٹ طلب عمران 

خان کو حراست میں لیے جانے کے ردعمل میں

 چیمبر میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر

 فاروق نے سکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور

 ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو عدالت پیش ہونے کا حکم

 دیا ہے۔


نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد

 ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ واقعے میں توڑ پھوڑ ہوئی، جو بھی

 ذمہ دار ہے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔


وکلا نے استدعا کی کہ عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے

 احاطے سے باہر جانے نہ دیا جائے جس پر جسٹس عامر فاروق

 نے ریمارکس دیے کہ پہلے اس کا تعین کر لیا جائے کہ انھیں

 کس کیس میں حراست میں لیا گیا۔


ادھر رینجرز نے عدالت میں سکیورٹی کا انتظام سنبھال لیا ہے۔

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔