پیر، 15 مئی، 2023

ایشیا کپ کی میزبانی کا معاملہ، نجم سیٹھی نے بھارت کو بڑی پیشکش کر دی

0 Comments

 





                                                    لاہور (50 نیوز الرٹ ) چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے ایشیا کپ کی میزبانی

 اور بھارتی ٹیم کے پاکستان آ کر کھیلنے سے انکار پر بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے

 دوران دو ٹوک موقف دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہائبرڈ فارمولا دیا ہے کہ پہل

ے چار میچز پاکستان میں ہوں اور باقی ایشیا کپ کسی دوسرے وینیو پر ہوں،

 اگر یہ قبول ہے تو ورلڈ کپ کیلئے بھی کوئی مسئلہ نہیں۔


پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئر مین نجم سیٹھی نے بھارتی میڈیا

 کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت بھی دہشتگردی کو بھڑکانے کا الزام 

بھارت پر لگا سکتی ہے ،اب کسی ایک کو آگے بڑھنا ہے اور کھیلنا ہے ، پاکستان

 میں سورتحال بہت اچھی ہے ،،چار برسوں سے پاکستان میں مسلسل کرکٹ ہو

 رہی ہے ،ہنگامے تو دہلی میں بھی ہوئے تھے کیا یہ شہر غیر محفوظ تھا ،عمران خان

 جب سڑکوں پر تھے تو نیوزی لینڈ کی ٹیم کرکٹ کھیل رہی تھی ،اگر بھارتی حکومت

 اپنی ٹیم کو پاکستان آنے سے روکے گی تو پاکستانی حکومت بھی ایسا کرے گی ،

میں سمجھتاہوں کہ جلد فیصلہ ہونا چاہیے کہ ایشیا کپ کیسے منعقد ہونا ہے ،جے شاہ

 کی طر ف سے اس بارے میں کچھ سننے کو نہیں ملا ،مسئلہ بھارت نے پاکستان

 میں کھیلنے سے انکار کر کے کھڑا کیا۔



0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔