پی ڈی ایم دھرنا: کارکنان ریڈزون میں داخل، سپریم کورٹ کے سامنے پہنچ
گئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے دھرنے کی کال پر کارکنان
اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور جے یو ائی (ف) میں مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں
جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو واضح کیا ہےکہ احتجاج سپریم
کورٹ کےسامنے ہی ہوگا اور ایک سے دو بجے احتجاج کا آغاز ہوگا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرنے کا اسٹیج سپریم کورٹ سے تھوڑا پیچھے لگوائیں
گے، الیکشن کمیشن یا وزیراعظم ہاوس کے سامنے اسٹیج لگ جائے تو اعتراض
نہیں، سپریم کورٹ کی انٹری یا بالکل سامنے اسٹیج نہ لگایا جائے یہی حکمت عملی
ہے۔جے یو ا?ئی کے
سربراہ مولانا فضل الرحمان کی کال پر جے یو آئی، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی
کے قافلے پنجاب کےمختلف شہروں سے اسلام آباد آمد جاری ہے۔
فیصل آباد، سرگودھا، جہانیاں، حافظ آباد، میانوالی، خانیوال، بہاولپور، راولپنڈی
اور دیگر شہروں سے (ن) لیگ، پی پی اور جے یو آئی کے قافلے اسلام آباد پہنچ رہے
ہیں۔فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے کارکن انفرادی طور پر اسلام
آباد روانہ ہوئے، میانوالی میں (ن) لیگ کا بڑا قافلہ روکھڑی ہاوس سے اسلام آباد
دھرنے کےلیے روانہ ہوا۔
فیض آباد پر دیگر قافلے بھی مرکزی قافلے میں شریک ہوکر اسلام آباد داخل ہوں گے۔
ادھر پی ڈی ایم کارکنان نے ریڈزون میں داخلے کی کوشش کی جہاں نادرا چوک پر پہنچنے
والے کارکنان کو پولیس نے واپس بھیج دیا، پولیس نے کارکنان کو مارگلہ روڈ یا ایوب چوک
سے ریڈزون میں داخلے کی ہدایت کی ہے۔
جے یو آئی کے کارکنان ریڈزون پولیس کی رکاوٹیں توڑتے ہوئے ریڈزون میں داخل
ہوئے اور سپریم کورٹ کے سامنے موجود ہیں۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔