پیر، 8 مئی، 2023

کے الیکٹرک امتحانات کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرے، چیئرمین میٹرک بورڈ

0 Comments






        

 کراچی( 50 نیوز الرٹ) ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نہم و دہم

 جماعت سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے سالانہ

 امتحانات کے پہلے دن صبح کی شفٹ میں ساڑھے 9:30سے 12:30

بجے تک سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون کیلئے سائنس

 گروپ کا کمپیوٹر اسٹیڈیز کا پرچہ جبکہ شام کو 2:30بجے سے 5:30 تک

 جنرل گروپ پارٹ ٹو جنرل سائنس کاپرچہ ہوا۔


 دونوں شفٹوں میں تمام پرچہ جات کا آغاز وقت پر ہوا اور ترتیب کے

 مطابق وقت پراختتام پذیر ہوئے۔ میٹرک بورڈکے ذمہ دار افسران نے 

بورڈ کی جانب سے بنائے گئے متعلقہ مراکز پر امتحانی پرچے پہنچا کر وقت

 مقررہ پر امتحانی پرچے شروع کرائے۔


 چیئرمین میٹرک بورڈ سید شرف علی شاہ، سیکریٹری سید محمد علی شائق

 اور ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ نے صحافیوں کے ہمراہ گلستان

 شاہ عبداللطیف بوائز اینڈ گرلز سیکنڈری اسکول سندھی مسلم سوسائٹی

 کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ 


 امتحانی مراکز کے نگران عملے، امتحانی مراکز کے سپرنٹنڈنٹس و دیگرافسران

 سے گفتگو کرتے ہوئے سید شرف علی شاہ نے کہا کہ شفاف امتحانات 

کے انعقاد کیلئے ہمیں تمام اداروں کا تعاون حاصل ہے، نقل کے عمل

 کو روکنے کیلئے اپنے تجربات بروئے کار لائیں،نقل کرنے اور کرانے

 والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، کسی بھی امیدوار کے لیے 

بغیر شناخت کے امتحانی مراکز میں داخلہ ممنوع ہو گا۔


سید شرف علی شاہ نے اس موقع پر سینٹر سپرنٹنڈنٹ کو خصوصی ہدایت

 دیتے ہوئے کہا کہ امتحانات کے دوران شدید گرمی میں طلباءکوپانی ضرور

 فراہم کریں۔


0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔