فاتح ٹیموں کا مہمان خصوصی سید طارق شاہ ،راشد قریشی، اسرار عابدی ، زاہد رشید ،رضوان لودھی اور دیگر کے ہمراہ گروپ فوٹو ۔
کراچی ( 50 نیوز الرٹ) لیبر ڈے کے موقع پر پاکستان اسپورٹس ، ایجوکیشن اینڈ کلچر کونسل کی جانب سے ڈائریکٹر آف فزیکل ایجوکیشن کراچی یونیورسٹی کے تعاون سے دو روزہ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا. فیسٹیول میں سیپاک ٹاکرا، بوچی ولو، فٹبال اور ٹینس کے مرد و خواتین کے مقابلے شامل تھے۔
فیسٹیول کا افتتاح ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن یونیورسٹی آف کراچی نے کیا۔ سیپاک ٹاکرا کا فائنل دیوا اکیڈمی نے 17-21 اور 16-21 سے جیت لیا۔فٹبال و ٹینس کے مردوں کے فائنلز کے مقابلے ہنزہ لیپرڈ نے جیتے۔ آدم جی، اجلال،عزیز الدین، آصف عیان، زاہد اقبال ، خشنود، رحمت شاہ اور کریم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ بوچی ولو کے فاتح ڈبل ڈینجرز نے یکطرفہ مقابلے کی صورت میں آسانی سے فائنل اپنے نام کر لیا ۔
خواتین کے مقابلوں میں شبانہ، صوبیہ، سجالی، وجیہہ خان نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین سید طارق شاہ نے جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اپنی تقریر میں طارق شاہ نے کہا کہ نئے گیمز کی پاکستان میں سرگرمیوں میں ہماری ایسوسی ایشن گراس روٹ لیول سے بھرپور تعاون کرے گی ۔
راشد قریشی نے یونیورسٹی میں اسپورٹس کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ ایکسپینڈر کے ڈائریکٹر سید عابد علی زیدی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ایکسپینڈر نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے آئندہ بھی ہم بھرپور تعاون کرتے رہے گے۔ پاکستان میں کھیلوں پر عدم توجہ سے ہم بہت پیچھے رہ گئے ہیں ۔جلد ہم کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے لئے کراچی سمیت پورے سندھ میں کیمپس کے انعقاد میں بھرپور تعاون کریں گے ۔
تقریب کے گیسٹ آف آنر ڈپٹی کنٹرولر آف ایگزامینیشن زاہد رشید نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد اسپورٹس کونسل کی جانب سے ایک اہم مثبت قدم ہے جس سے نوجوان نسل کو صحت اور سوشل لائف سے آگاہی ہوتی ہے ۔ دیوا اکیڈمی ٹرسٹ کے سی ای او رضوان لودھی نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس ، ایجوکیشن اینڈ کلچر کونسل کے تعاون سے ہم اسپیشل بچوں کے لیے سمر کیمپ کا انعقاد کریں گے۔ اسپیشل بچے ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور یہ بچے پہلے بھی انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کا نام سر بلند کرچکے ہے۔
پاکستان اسپورٹس ، ایجوکیشن، کلچر کونسل کے صدر سید اسرار الحسن عابدی نے کہا کہ یوم آزادی پاکستان کے موقع پر کھیلوں کے مقابلے منعقدہ کئے جائیں گے جس میں سری لنکا، تھائی لینڈ اور نیپال کی ٹیموں کو مدعو کیا جائے گا۔
تقریب میں اقبال حسین صدیقی، ضیاء الدین صدیقی (ڈائریکٹر رشین کلچر سینٹر)، وسیم الدین، خرم صدیقی، سبط حسن جعفری اور ہارون موجود تھے۔
ایونٹ آفیشلز ہما صدیقی، نورین جمیل، دانش علی، اصف، عدیل محبوب، احد، محمد مظہر اور دلاور خان سنان بھی موجود تھے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔