بدھ، 31 مئی، 2023

کیماڑی میں صفائی ستھرائی کے مثالی کام کرانے پر شہزاد قادری کا الہی بخش سے اظہار تشکر

0 Comments

      کراچی ( 50 نیوز الرٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی

 ڈسٹرکٹ کیماڑی کے جیالے بلدیہ یوسی 8 کے

 نومنتخب وائس چیئرمین شہزاد قادری نے سندھ

 سولڈ ویسٹ کی جانب سے ضلع کیماڑی میں صفائی 

ستھرائی کے مثالی کام کو سرہاتے ہوئے کہا کہ

 سندھ سولڈ ویسٹ جو کہ ضلع کیماڑی میں پچھلے کچھ

 عرصے سے کام کی عدم توجہ کے باعث تنقید کا شکار

 تھا مگر ہم سندھ سولڈ ویسٹ کے آ پریشن منیجر ضلع 

کیماڑی الٰہی بخش کے  انتہائی مشکور ہیں جن کی دن 

رات محنت سے ایک بار پھر عوام میں مقبول ہونے

 لگے ہیں۔ 


 آپریشن منیجر ضلع کیماڑی کا چارج لیتے ہی کیماڑی کے

روڈ راستے عوامی مقامات عبادت گاہوں پر صفائی 

ستھرائی کے کام تیزی سے شروع کر دئیے گئے جس 

کے بعد پورے کیماڑی میں روڈ پر جھاڑو کچرا کنڈیوں سے

 کچرا اُٹھانے مین شاہراہوں پر ٹریکٹر کے زریعے مٹی اٹھا

 کر مکمل صفائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جس پر عوام  نے 

سندھ سولڈ ویسٹ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے سولڈ 

ویسٹ کے کام کو سراہا اور آئندہ اسی طرز پر کام کو جاری

 رکھنے کی امید ظاہر کی ہے۔ 

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔