پیر، 15 مئی، 2023

جلاؤ گھیراؤ اور فائرنگ ایجنسیوں نے کی، عمران خان کا الزام

0 Comments


 ( 50 نیوز الرٹ) جلاؤ گھیراؤ اور بعض مقامات پر فائرنگ ایجنسیوں کے افراد 

نے کی: عمران خان کا الزام


سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی گرفتاری پر جلاؤ گھیراؤ اور بعض مقامات

 پر فائرنگ کا الزام ایجنسیوں پر لگا دیا۔


اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس کسی بھی آزادانہ انکوائری

 میں پیش کرنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جلاؤ 

گھیراؤ اور بعض مقامات پر فائرنگ وغیرہ میں ایجنسیوں کے اہلکار ملوث تھے۔











جیو نیوز کے مطابق انھوں نے کہا کہ وہ چاہتے تھے افراتفری پھیلائی جائے

 جس کا الزام تحریک انصاف پر دھرا جائے اور اس کے خلاف جاری کریک

 ڈاؤن کا جواز تراشا جا سکے۔


ویڈیو بیان میں عمران خان کا کہنا تھاکہ مجھے یہ منظم سازش نظر آئی ہے جس 

کے تحت سرکاری عمارتیں، کورکمانڈر کا گھر جلایا گیا ہے، تخریب کاروں

 کو بندوقیں لیکر بیچ میں ڈالا گیا اور انہوں نے لوگوں کو اشتعال دلایا، میرے

 پاس ویڈیو ثبوت موجود ہیں۔






0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔