منگل، 30 مئی، 2023

ہنگامہ آرائی کیس؛ پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی مستقل ضمانت منظور

0 Comments

اسلام آباد( 50 نیوز الرٹ) جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی

 کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اسد 

عمر کی مقدمے میں مستقل ضمانت منظور کر لی۔


انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے

 محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے اسد عمر کی ضمانت کنفرم کی۔

 نئے تعینات ہونے والے پراسیکیوٹر کی جانب سے اسد عمر کی 

ضمانت کی درخواست پر دوبارہ دلائل دیے گئے۔


پراسیکیوٹر نے موقف دیا کہ کہا جا رہا ہے کہ ملزم اسلام آباد 

ہائیکورٹ میں موجود تھا، جوڈیشل کمپلیکس کے باہر موجود نہ 

ہونے کے باوجود بھی ضمانت نہیں دی جاسکتی، ملزم پر بھڑکا

نے اور اشتعال دلانے کے الزامات ہیں۔


عدالت نے استفسار کیا کہ اشتعال دلانے کا الزام ہے تو 

حراست میں لینا کیوں ضروری ہے۔


پراسیکیوٹر نے بتایا کہ انویسٹی گیشن کے لیے اسد عمر پولیس

 کو درکار ہیں، جوڈیشل کمپلیکس اور ہائیکورٹ کے درمیان

 فاصلہ ایک کلومیٹر کا ہے، ملزم آسانی سے جائے وقوعہ سے

 ہائیکورٹ پہنچ سکتا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ میڈیا

 بھی بڑی تعداد میں اس روز جائے وقوعہ پر موجود تھا۔


وکیل اسد عمر نے کہا کہ کچھ گھروں میں بیٹھے لوگوں پر بھی ایف

 آئی آر درج کر دی گئیں۔ 

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔