کراچی (50 نیو ز الرٹ ) ثانوی تعلیمی بوڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی
شاہ کی خصوصی ہدایت پر ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ نے اسکول
سربراہ اور طلبا و طالبات کو سہولت فراہم کرنے کیلئے بورڈ کے آئی ٹی
ڈپارٹمنٹ سے امتحانی مراکز کا پروگرام بنوا کر بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ
www.bsek.edu.pk پر اپ لوڈ کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب بورڈ سے الحاق شدہ اسکول، اساتذہ کرام اور طلبائ
و طالبات ویب سائٹ میں CENTRE CHECKکا آپشن کلک کرنے کے
بعد با آسانی اپنا رول نمبر درج کر کے امتحانی مراکز معلوم کر سکتے ہیں۔
چیئرمین بورڈ نے مزید کہا کہ ہفتہ اور اتوار کو بھی بورڈ میں کام جاری رہے
گا تاکہ جن اسکولوں، طلبا و طالبات نے ابھی تک امتحانی مراکز کا سامان،
ایڈمٹ ارڈ نہیں لئے ہیں وہ متعلقہ سیکشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔