چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے یوم تکریم شہدا کے موقع پر
پولیس لائن اسلام آباد کا دورہ کیا
جنرل عاصم منیر نے پولیس آفیسرز اور جوانوں کیساتھ پولیس شہداء کے
لواحقین سے خطاب کیا
جو کچھ 9 مئی کو ہوا، وہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، آرمی چیف
شہیدوں کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو مجروح کرنے والوں
کو قوم معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی اور ایسے امر کو برداشت نہیں کیا جائے
گا، آرمی چیف
*وہ شہدا جنہیں اللہ رب العزت نے حیاتِ جاوداں عطا فرما دی، اُن شہدا کی
قربانیوں کو کوئی زائل نہیں کر سکتا، آرمی چیف
افواج پاکستان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ریاست کی
علامت اور سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں جو ملک و قوم کے وقار کی خاطر کسی
قربانی سے دریغ نہیں کرتے ، آرمی چیف
*شہداء کے وارثین کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کے آج کے دن پاکستانی
عوام اور پاک فوج تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء کے
لواحقین کے ساتھ کھڑی ہیں اور کھڑی رہیں گی، آرمی چیف
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کا استقبال آئی جی اسلام آباد پولیس
ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے کیا۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔