جمعرات، 25 مئی، 2023

لاہور؛ سپاہی نے غیر حاضری لگانے پر اپنے افسر کو چھری مار کر زخمی کردیا

0 Comments











لاہور ( 50 نیوز الرٹ) لاہور کےتھانہ سبزہ زار میں تعینات کا

نسٹیبل توقیر احمد 9مئی کو ڈیوٹی سے غیر حاضر  تھا۔غِیر حاضری پر

 اسے معطل کردیا گیا۔


جس پر کانسٹیبل توقیر احمد نے تھانہ سبزہ زار میں اسسٹنٹ سب

 انسپکٹر ذوالفقار علی کے کمرے میں جا کر اسے گالیاں دیں اواس

 پر پسٹل تان لیا کہ تم نے میری غیر حاضری لگائی تھی، جس وجہ

 سے وہ معطل ہوا ہے۔


شور سن کر ایس ایچ او سبزہ زار عمران قمر پڈانہ اور دیگر ملازمین

 کمرے میں آئے اور کانسٹیبل توقیر کو قابو کرکے اس سے پسٹل

 چھین لیا۔جس کے بعد کانسٹیبل توقیر نےچھری نکال کراس

 سے اے ایس آئی ذوالفقار پر حملہ کردیا۔


چھریاں لگنے سے ذوالفقار کے ہاتھ اور بازو کی نسیں کٹ

 گئیں۔ واقعہ کے بعد ملزم چھری لہراتے ہوئے تھانے سے 

فرارہوگیا۔ زخمی اے یایس آئی ذوالفقار کوطبی امداد کے لیے 

ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 


ملزم کانسٹیبل توقیر کے خلاف اقدامات قتل، ناجاٸز اسلحہ اور

 اختیارات کا ناجاٸز استعمال سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت

 مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔