جمعہ، 5 مئی، 2023

کے یو جے دستور نے صحافیوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کردیا

0 Comments


 







کراچی(50 نیوز الرٹ) کراچی یونین آف جرنلسٹس ( دستور ) نے بول سمیت مختلف اداروں میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی، تاخیر سے ادائیگی اور اضافہ نہ کرنے کے خلاف اپنی مہم کو تیز کرتے ہوئے میڈیا ورکرز کو لیگل ایڈ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے میڈیا کے متاثرہ افراد کے حقوق کا تحفظ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔


 صحافیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ یہ فیصلہ کے یو جے ( دستور ) کے صدر خلیل احمد ناصر کی زیر صدارت کراچی پریس کلب میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا۔جہاں صحافیوں کے مسائل پرتفصیلی غور  کیا گیا۔


 اجلاس میں بول  ملازمین کو تنخواہوں اور دیگر حقوق سے محروم رکھنے کا معاملہ بطور خاص زیربحث آیا اجلاس میں بول انتظامیہ کی طرف سے صحافیوں کے استحصال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ 


جنرل سیکریٹری نعمت خان نے اجلاس کو بول کے صدر نبیل جھکورا سے رابطہ اور خط و کتابت کی تفصیل بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اگر بول انتظامیہ نے فوری طور پر واجب الادا تنخواہیں ادا نہیں کی تو فوری طور پر احتجاج کے ساتھ ساتھ متعلقہ فورمز سے بھی رجوع کیا جائے۔


اجلاس میں نیوز ون، سمیت دیگر اداروں میں تنخواہوں  کی عدم ادائیگی پر بھی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے فوری طور پر تنخواہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔


 اجلاس میں روزنامہ جنگ،دی نیوز، امت، سمیت دیگر اداروں میں تنخواہیں فی الفور ادا کرنے پر زور دیا۔

  


  

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔