کراچی ( 50 نیوز الرٹ) ضلع کیماڑی کے تھانہ موچکو کے
علاقے دین محمد کالونی میں مضحر صحت گٹکا ماوابنانے
والے کا ایک بہت بڑے کارخانہ پر چھاپہ، لاکھوں روپے
مالیت کا گٹکا ماوا، چھالیہ، چونا و دیگر میٹیریل برآمد
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ تھانہ موچکو چوہدری شاہد نے
خفیہ اطلاع پر دین محمد کالونی میں بہت بڑی تعداد میں گٹکا ماوا
بنانے والے کارخانے پر چھاپہ مار کر مضر صحت چھالیہ
چونا سمیت گٹکا ماوا برآمد کرلیا۔
ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر شاھد چوہدری نے بتایا کہ
ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی ہدایات
پر مضحر صحت گٹکا ماوا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
ہے۔
گٹکا ماوا کی تیاری میں مصروف چار ملزمان بنام خیر محمد،
عباس، مشرف اور عبدالوحید گرفتار جبکہ طارق تھیبو
نامی ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
کارخانے سے بڑی مقدار میں مضحر صحت گٹکا
ماوا، چھالیہ، تمباکو،چونا، پیکنگ ریپر اور دیگر مٹیریل
برآمدکیا گیا ہے۔ 104 عدد بالٹیوں میں گیلی و خشک
چھالیہ،6 عدد کٹے چھالیہ،05 عدد کٹے چونا،2 عدد
کٹوں میں 660 عدد پڑیاں تیار گٹکا ماوا،7 عدد رول پیکنگ
ریپر کے رول0،2 عدد ترازو,ڈرم، ٹب، بالٹیاں، بیلچہ
وغیرہ برآمد کرلیا گیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 198/23 بجرم دفعہ
8 امتناع گٹکا ماوا ایکٹ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی
ہے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔