ہفتہ، 27 مئی، 2023

افواج پاکستان ملکی سالمیت و استحکام کی علامت ہے،پیر پگارا

0 Comments








کراچی ( 50 نیوز الرٹ) حروں کے روحانی پیشوا مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صاحب پگارا نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ملک کی سالمیت اور استحکام کی علامت ہیں ہر محب وطن پاکستانی اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔ 


جمعہ کو اپنی قیام گاہ راجہ ہاوس میں سندھ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے حر جماعت کے ارکان اور دوسرے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے پیر صاحب پگارا نے کہا کہ وہ پاکستان کی فوج کو فیڈریشن کی واحد علامت تصور کرتے ہیں۔ 


 جس نے وطن کی سلامتی اس کے دفاع اور قوم کو زلزلے اور دوسری قدرتی آفات کے مواقع  پر شاندار خدمات انجام دی ہیں۔ 


انہوں نے کہا کہ ہم اپنی مسلح افواج کی بدولت رات کو چین و اطمینان کی نیند سوتے ہیں ۔ 


یہ وہی بہادر فوج ہے جس کے افسر اور جوانوں نے وطن عزیز کے خاطر کبھی اپنی جانوں کی پرواہ نہیں کی ۔ 


پیر صاحب نے کہا کہ فوج نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جو تاریخی کردار ادا کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ 

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔