سکھر (50 نیوز ویب ڈیسک )فیس بک سے شروع محبت کا جذبہ بھارتی نوجوان کو کھینچ کر پاکستان لے آیا، شادی کی تقریب سکھر کے مقامی میرج ہال میں دھوم دھام سے ہوئی۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والا دلہا مہندر کمار ایڈووکیٹ اور پاکستانی د لہن سنجوگتا کماری کافی عرصے تک سوشل میڈیا پر دوست رہے، دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو مہندر کمار اپنی دلہن کو لینے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔
مہندر کمار اور سنجوگتا کماری کی شادی کی تقریب دھوم دھام سے سکھر کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی، تقریب میں دلہا دلہن کے عزیز و اقارب اور ہندو برادری کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔سنجوگتا کماری اپنے شوہر کے ہمراہ کچھ دنوں میں بھارت چلی جائےگی۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔