بحیرہ عرب میں طوفان بائے پر جوائے تشکیل پاگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب کے جنوب مشرق میں
موجود ڈپریشن سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا۔
سمندری طوفان کا نام بائے پر جوائے رکھا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے
1420 کلومیٹر دور ہے، سمندری طوفان کے مرکز کے گرد ہواؤں کی رفتار
60 سے 70کلومیٹرہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 سے 36 گھنٹوں میں طوفان شدت اختیار
کرسکتا ہے، سمندری طوفان شمال اور شمال مغرب کی جانب حرکت کرتا
رہے گا تاہم پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو طوفان سے خطرہ نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کررہا ہے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔