کراچی ( 50 نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا ادارہن ور حق میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مراحل میں بھی پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کے غیر جمہور ی ہتھکنڈوں منتخب بلدیاتی نمائندوں کو ہراساں کر کے ان کی وفاداریاں تبدیل کروانے کی کوششوں اور جعلی وادھوری مردم شماری میں کراچی کی گنتی پوری نہ کرنے کے حوالے سے پریس کانفرنس
سے خطاب
کراچی: بلدیاتی انتخابات سے قبل مئیر کے انتخاب کے لیے قانون تھا کہ جو یوسی چیئرمین کا انتخاب جیتے گاوہی مئیر کا امیدوار بن سکے گا۔کراچی: یہی وجہ تھی کہ جماعت اسلامی کی جانب سے میں نے اور پیپلز پارٹی کے نجمی عالم نے انتخابات میں حصہ لیا۔کراچی: لیکن اب انتخابات کے بعد مئیر کے لیے سندھ اسمبلی سے نیا قانون پاس کیا گیا۔
کراچی: پیپلز پارٹی غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقے سے مئیر لانا چاہتی ہے جس کی ہم بھرپور مذمت کریں گے۔
کراچی: مئیر کے انتخاب میں پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کیاہے۔
کراچی: ہم اپنے تمام منتخب چئیرمینز اور پی ٹی آئی کے چئیرمینز سے بھی رابطے میں ہے۔
کراچی:پیپلز پارٹی جتنے ہتھکنڈے استعمال کرلے، کراچی کا مئیر جماعت اسلامی کا ہی ہوگا۔
کراچی: پی ٹی آئی کے چئیرمینز کی گرفتاری اور ہراساں کرنے کا عمل جاری ہے۔
کراچی: ہم پی ٹی آئی کے چئیرمینز کو ہراساں کرنے اور دھونس دھمکیاں دینے کے خلاف ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے۔
کراچی: ہم پی ٹی آئی کے چئیرمینز کو ہراساں کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی جارہے ہیں۔
کراچی: ہم حق اور سچ کا ساتھ دیں گے ، آئینی ،قانونی اور جمہوری طریقے سے مئیر کا انتخاب کروائیں گے۔
کراچی: مردم شماری کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر سے کراچی کے عوام کے ساتھ دھوکا اور فراڈ کیا جارہا ہے۔
کراچی: نادرا کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی آبادی ساڑھے تین کروڑ ہے۔
کراچی: دس یا پندرہ لاکھ کا اضافہ کرکے کراچی کے عوام پر احسان نہ کیا جائے بلکہ کراچی کو اس کا حق دیا جائے اور پورا گنا جائے۔
کراچی: 15 جون کو کراچی کے مئیر ، ڈپٹی مئیر کا انتخاب کیا جارہاہے۔
کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مئیر کے انتخاب میں تاخیر پر وفاق سے الگ ہونے کی دھمکی دی تھی۔
کراچی: بلاول بھٹو زرداری کی دھمکی کی وجہ سے مئیر اور ڈپٹی مئیر کی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔
کراچی: عوام جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے ہی کراچی کی آبادی کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا۔
کراچی: پیپلز پارٹی نے ہی کراچی کے بلدیاتی اداروں کو تباہ وبرباد کیا۔
کراچی: بلدیاتی انتخابات میں جماعت اسلامی کی جیتی ہوئی نشستیں چھین کر پیپلز پارٹی کے نام کی گئی۔
کراچی: بلدیاتی انتخابات میں آراوز، ڈی آراوز،الیکشن کمیشن سندھ حکومت اور پولیس سب پیپلز پارٹی کے آلہ کار بنے ہوئے تھے۔
کراچی: پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی نشستیں بھی چھین کر اپنے نام کردی ۔
کراچی: پیپلز پارٹی 11 یوسیز میں ملتوی شدہ نشستوں کے انتخابات ہی نہیں کروانا چاہتی تھی۔
کراچی: ملتوی شدہ نشستوں کے انتخابات کروائے گئے تو اس میں بھی بدترین دھاندلی کے ذریعے اپنی مرضی کے نتائج تبدیل کیے۔
کراچی: پیپلز پارٹی اپنا مئیر لانے کے لیے غیر آئینی و غیر قانونی طریقہ اختیار کررہی ہے۔
کراچی: پیپلز پارٹی جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا مینڈیٹ تسلیم کرنے کے بجائے قبضہ کرنا چاہتی ہے۔
کراچی: پی ٹی آئی کے چئیرمینز کو جماعت اسلامی کی حمایت پر ووٹ ڈالنے پر دھونس اور دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
کراچی: ہم غیر قانونی اور غیر جمہوری طریقے سے کونسل کے ممبر بنے بغیر مئیر کے لیے پاس کیے بل کے خلاف عدالت میں چیلنج کریں گے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔