منگل، 6 جون، 2023

ایس ایس ڈبلیو ایم بی اور ہریالی حب کے زیر اہتمام آگاہی واک

0 Comments






کراچی(50 نیوز ) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور یوکے بیس این جی او

ٹئیرفنڈ(TearFund)کے پروجیکٹ ہریالی حب کے اشتراک سے عالمی

 ماحولیاتی دن کے موقع پرضلع ملیراورکیماڑی میں آگاہی واک، اور پودے

 لگائے گئے۔ ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ کی 

ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع ملیر عبدالغفار، ڈپٹی ڈائریکٹر کیماڑی رحمت اللہ 

لاشاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عادل بروہی اور ٹیئر فنڈ ہریالی حب کے نمائندے

 رضوان جلیل سینئر اسٹیک ہولڈر اینڈ کمیونٹی انگیجمنٹ آفیسر، جنید بشیر

کمیونیٹی انگیجمنٹ کوآرڈینیٹر، مسٹرمنوج، اوریاسر جدون کونسلر یوسی 9 ضلع 

ملیر، علاقے کے معززین نے شرکت کی انہوں نے ہاتھ میں بینرز اٹھائے

 تھے جس پر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے آگاہی اور زیادہ سے زیادہ پودے

لگانے کے لئے پیغام درج تھے۔ اس موقع پر واک کے شرکاء نے پودے

 بھی لگائے۔پلاسٹک کی بوتلوں کو دوبارہ استعمال میں لانے کے لئے انہیں

 کاٹ کر اس میں پودے لگائے گئے۔ ایم ڈی سالڈ ویسٹ امتیاز علی شاہ نے

 عالمی ماحولیاتی دن کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ شہر کو ماحولیاتی آلودگی 

سے بچانے کے لئے پودے زیادہ سے زیادہ لگائیں اور درختوں کو نقصان پہنچانے

 سے گریز کریں پودے ہی ماحول کو صاف کرنے میں مددگار ہوتے ہیں انہوں نے

 کہا کہ ہم آلودگی کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں اس کے لئے

 ہمارے دو پائلیٹ پروجیکٹ میں کچرے اور بالخصوص پلاسٹک کو ری سائیکل کیا

 جارہا ہے جبکہ پولی تھین بیگ کو ری سائیکل کرکے ڈسٹ بن بنانے کاتجربہ بھی کیا

گیاہے ہمارے دو جی ٹی ایس بلدیہ اور شرافی پر کچرا ری سائیکل کر کے آرگینک

 کھاد، پلاسٹک دانہ، اور پلاسٹک فلیکس پہلے ہی بنایا جا رہا ہے اب پولی تھین بیگ

 کو دانے میں تبدیل کرکے دانے سے پلاسٹک کے ڈسٹ بن بنائے گئے ہیں جبکہ

 دیگر اشیاء بھی بنائی جا سکیں گی۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ ذمہ دار

 شہری ہونے کا فرض نبھاتے ہوئے کچراکھلی جگہ نہ پھینکیں کچرا صرف کچرے دان

 میں ڈالیں۔






0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔