منگل، 6 جون، 2023

گلشن مزدور بلدیہ ٹاؤن میں پولیس مقابلہ،ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

0 Comments














کراچی ( 50 نیوز) گلشن مزدور سعید آباد میں علاقہ گشت پر مامور پولیس پارٹی و مسلح ڈکیتوں کے مابین

 فائرنگ کا تبادلہ ایس ایس پی کیماڑی


شارق عرف شارخ نامی مسلح ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار، فدا حسین جانوری


پاکستان چوک گلشن مزدور کے پاس موٹرسائیکل سوار دو مشتبہ ملزمان کو پولیس پارٹی کے روکنے پر 

انھوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی ،ایس ایس پی کیماڑی


حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی کاروائی میں ایک ملزم بنام شارق عرف شارخ کو زخمی حالت 

میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم کا راجا نامی ساتھی موٹرسائیکل سمیت فرار ہوگیا، فدا حسین جانوری


گرفتار ملزم کے قبضہ سے غیرقانونی پستول بمعہ لوڈ میگزین برآمد کر لیا گیا 


گرفتار ملزم اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے


 ملزم اس سے قبل بھی تھانہ سعید آباد اور مدینہ کالونی سے چار مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا 

چکا ہے


فرار ملزم کی تلاش و مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے



0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔