اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب اور ایران کے درمیان بہتر تعلقات کا خیرمقدم کرتا ہے۔
پاکستانی وزیرخارجہ نے ان خیالات کا اظہار اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے حسین امیر عبداللہیان سے گفتگو میں کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی مسلم امہ کیلیے خوش آئند ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی خطے کی ترقی اور استحکام میں بھی معاون ثابت ہوگی۔
قبل ازیں ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو میں حسین امیر عبداللہیان نے پاکستانی عوام کے لیے بھی عید کا تہنیتی پیغام دیا۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔