بدھ، 12 اپریل، 2023

پاکستان کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر جلد دستخط کردیں گے، آئی ایم ایف

0 Comments

 














امید ہےپاکستان اصلاحات کی جانب پیشرفت جاری رکھےگا،ڈائریکٹرآئی ایم ایف مڈل ایسٹ

عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے کہا ہے کہ پاکستان کےساتھ اسٹاف لیول معاہدے پرجلد دستخط کر دیئےجائیں گے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے آئی ایم ایف اورعالمی بینک کےسالانہ اجلاس میں ویڈیولنک کےذریعےشرکت کی ، جس میں آئی ایم ایف کے ڈائریکٹرمڈل ایسٹ جہیاداوزور کی قیادت میں ٹیم سے رابطہ ہوا۔

وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں آئی ایم ایف مشن کےحالیہ دورہ پاکستان اور پیشگی شرائط پر عمل درآمد کا جائزہ اور پاکستان کے قرض پروگرام میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آئی ایم ایف ڈائریکٹرمڈل ایسٹ جیہاد ازوور نے کہا کہ پاکستان کےساتھ اسٹاف لیول معاہدے پرجلد دستخط کر دیئےجائیں گے،اس کے بعد معاہدہ آئی ایم ایف بورڈ میں منظوری کیلئےپیش کیاجائےگا ۔

ڈائریکٹرمڈل ایسٹ جیہاد ازوور نے کہا کہ امید ہےپاکستان اصلاحات کی جانب پیشرفت جاری رکھےگااورآئی ایم ایف پروگرام بروقت مکمل کرے گا

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا تھا پاکستان میں اہم مصروفیات کی وجہ سےمشاورت سےدورہ امریکامنسوخ کیا،جبکہ پاکستان مائکرواکنامک استحکام کیلئے پرعزم ہے۔

اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کو درپیش چیلنجزسے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام پیشگی شرائط پرعمل درآمد کر چکی ہے، آئی ایم ایف سےوعدے کےمطابق اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرنےکیلئےتیارہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار نے نویں اقتصادی جائزے کی تکمیل کیلئے آئی ایم ایف ٹیم کے تعاون کوبھی سراہا




0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔