راولپنڈی (ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن عدالت کے حکم کے مطابق ہوں گے اور فوج بھی سیکیورٹی فراہم کرے گی ۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کے مذاکرات سے کوئی حل نہیں نکلے گا، عدالت بڑی واضح ہے کہ قانون اور آئین جیتے گا، عدالت میں الیکشن سے متعلق ایک پارٹی نے بھی اعتراض نہیں کیا، شہباز شریف عدالت کا حکم نہ ماننے پر توہین عدالت میں نااہل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اتحادی ٹولے کے پاس عوام کو دکھانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے، ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، یہ لوگ کس منہ سے الیکشن میں جائیں گے۔
مولانا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج فضل الرحمان کے منہ سے نواز شریف کے الفاظ نکل رہے تھے، اس طرح کی گفتگو مولانا فضل الرحمان کے شایان شان نہیں ہے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔