لاہور( ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عدلیہ انتخابات کا معاملہ سیاست دانوں پر چھوڑدے اور خود کو سرخرو کرے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے بعد مناسب تاریخ پرانتخابات کروائے جاسکتے ہیں، 90 دن سے 105 دن ہوسکتے ہیں تو 205 دن بھی ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن صرف ایک لیڈر یا جماعت کے کہنے پر نہیں قوم کے مفاد کو دیکھتے ہوئے ہونا چاہیے، عدلیہ، افواج اور الیکشن کمیشن کو سیاست سے دورہونا چاہیے۔
سراج الحق نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں کسی نے پی ٹی آئی سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ نہیں کیا تھا، دونوں صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کرنے پر عوام حیران ہیں۔ میں نے وزیراعظم اور عمران خان سے ملاقات کی، مسائل کا حل صرف الیکشن ہیں اور کوئی راستہ نہیں ، عمران خان کو کہا نہیں چاہتا ملک میں 10 سال مارشل لاء لگے۔عمران خان نے کہاکہ میری عمر اس سے زیادہ نہیں، میں بھی یہ نہیں چاہتا ۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔