( ویب ڈیسک ) کراچی سمیت سندھ بھر میں عیدالفطر سے متعلق پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق صوبے بھر میں 33 ہزار 560 اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
کراچی میں نمازِ عید کے لیے 4 ہزار 242 مقامات ہیں، جہاں 9 ہزار 825 اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔
حیدر آباد میں 8 ہزار 222 اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے، میر پور خاص میں 1690، شہید بینظیر آباد میں 3 ہزار 13 اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔
لاڑکانہ میں 6 ہزار 811 اور سکھر میں 4 ہزار پولیس کے جوان سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔