جمعہ، 21 اپریل، 2023

کراچی پنکھا ہوٹل کے قریب بھتیجے نے جائداد کے تنازعہ پر اپنے چچا کو خنجر مار دیا

0 Comments

 





    

   کراچی ( ویب ڈیسک  ) کراچی کے تھانہ پاک کالونی کی

 حدود  پنکھا ہوٹل کے قریب بھتیجے نے جائداد کے تنازعہ

 پر اپنے چچا کو خنجر مار کر شدید زخمی کر دیا۔


 گزشتہ رات پنکھا ہوٹل کے قریب ملزم شہزاد ولد مراد 

بخش نے اپنے چچا منیر ولد سبزل کو پیچھے سے حملہ کر کے

کمر میں خنجر گھونپ دیا، جس سے منیر شدید زخمی ہوگیا۔


ایف آئی آر میں مدعی منیر کا کہنا ہے کہ وہ تراویح پڑھنے 

جا رہا تھا کہ شہزاد نے پیچھے سے تیز دار خنجر کے وار کر 

 کے شدید زخمی کردیااور پھر گلا کاٹنے کی کوشش کی۔


 جس سے میرے چہرے پر بھی گہرے زخم آئے ہیں۔

 اہلخانہ کا کہنا ہے کہ چند روز قبل دونوں بھائیوں رسول

 بخش اور منیر میں دکانوں کے بٹوارہ کرنے پر تلخ کلامی 

ہوئی تھی جس کے بعد بھتیجے شہزادنے اپنے چچا  سے 

انتقام لینے کے لیے جان لیوا حملہ کر دیا ۔شہزاد مرحوم 

بھائی مراد بخش کا بیٹا ہے اس تنازعہ سے اس کا کوئی 

تعلق نہیں تھا کیونکہ اس کے والد نے جائدادمیں سے

 اپنا حصہ وصول کرلیا تھا۔ بعد ازاں زخمی منیر کو اسپتال

 لے جایا گیا اور ایم ایل لینے کے بعد تھانہ پاک کالونی

 میں مورخہ20 اپریل کو مقدمہ نمبر 105/2023 دفعہ 

324 کےتحت درج کرلیا گیا۔ اہل خانہ کا یہ بھی کہنا 

ہے کہ پولیس نے ملزم کے خلاف تاحال کوئی کارروائی

   نہیں کی ہے اور ملزم اب بھی اسلحہ اٹھائے علاقے

 میں دندناتے پھر رہا ہے۔ 

ملزم شہزاد کی اس مشکوک نقل و حرکت سے مبینہ طور 

پر ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مزید کوئی جانی نقصان نہ پہنچادے۔

 اہلخانہ نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن ، ڈی آئی جی

 ساؤتھ اور ایس ایس پی سے اپیل  کی ہے کہ ملزم شہزاد

 کے خلاف کارروائی کی جائے،ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے

 اور متعلقہ تحقیقاتی افسر کو ملزم کیخلاف کارروائی کرنے

 کے لیے پابند کیا جائے۔

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔