اسلام آبا د ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید کسی کیس میں 31 مئی تک گرفتاری
سے روک دیا ۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف 100 سے زائدمقدمات میں
گرفتاری سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل،Advocate General اور اسٹیٹ کونسل عدالت
میں حاضر ہوئے، وکیل بیرسٹر گوہر عدالت میں عمران خان کی جانب سے پیش
ہوئے۔
وفاق نے مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت مانگ لی، جسے
عدالت نے منظور کرلیا اور سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔
عمران خان کو مزیدکسی مقدمے میں گرفتاری سے روکنے کے حکم میں 31 مئی
تک توسیع بھی کردی گئی۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔