کراچی (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر تمام مساجد اور عیدگاہوں کے اطراف بلدیاتی اور سیکیورٹی کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
عیدالفطر کے انتظامات کے حوالے سے جاری اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ تمام مساجد اور عیدگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ بھرپور اقدامات کرے۔
واٹر بورڈ کو ہدایت کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پانی کی فراہمی اور سیوریج کے حوالے سے خصوصی اقدامات کئے جائیں جبکہ تمام مین ہولز کو ڈھکن سے لازمی کور کیا جائے۔
تمام ڈی ایم سیز عیدگاہوں کے مقامات پر چونے کے چھڑکاؤ اور دیگر معاملات کی خصوصی طور پر نگرانی کریں گی اور ہر ضروری اقدامات کو یقینی بنائے گی۔
وزیر بلدیات نے سالد ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو خصوصی ہدایت کی کہ مرکزی عیدگاہوں کے اطراف سے کچرے کی صفائی کو یقینی بنائے جائے۔
عید کی نماز کیلئے آنے والوں کو ہر ممکناً سہولیات فراہم کی جائیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عوام کو ہر ممکناً سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
گرین اور کلین سندھ چیئرمین بلاول بلاوٹ کا وژن ہے۔ چیئرمین کی وژن کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی کابینہ کی ٹیم عوام کو ریلیف دینے میں مصروف ہے۔
بچت بازاروں کا قیام اور صوبے میں جاری ترقیاتی اقدامات بھی اسی وژن کے تحت ہیں۔
ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی سندھ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی بھی اسی وژن کے تحت سندھ حکومت کی جانب سے ہر ممکناً سہولیات کی فراہمی کی وجہ سے ہے۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔