ہفتہ، 6 مئی، 2023

محترمہ بینظیر شہید میڈیکل یونیورسٹی میں بھارتی فلم دکھانے کا معاملہ، تحقیقاتی کمیٹی قائم

0 Comments








کراچی:لیاری یونیورسٹی میں فیسٹیول کےدوران بھارتی فلم دکھانے پر وزیر جامعات سندھ اسماعیل راہو نے نوٹس لیتے ہوئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ 

شہر قائد کے علاقے لیاری میں قائم بے نظیر بھٹو شہید یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹ فیسٹیول کے دوران طلبہ کو جمعرات کے روز بھارتی فلم دکھائے جانے کا انکشاف ہوا تھا، جس میں نامناسب لباس اور غیر اخلاقی رقص بھی طالب علموں نے دیکھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی اس طرح کی بُری مثال کی کسی صورت بھی کیمپس میں اجازت نہیں دے سکتی۔ اس معاملے پر وزیر جامعات اسماعیل راہو نے نوٹس لیتے ہوئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی اور کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جائے گی۔

تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری جامعات و بورڈز عبدالفتاح کریں گے۔ کمیٹی لیاری یونیورسٹی میں فیسٹیول کے دوران بھارتی فلم دکھانےکی تحقیقات کرکے 14 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ذمے داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سرکاری و نجی جامعات طلبہ کو تقریبات میں ایسی غیر اخلاقی چیزیں دکھانے سے منع کریں۔

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔