اتوار، 21 مئی، 2023

خان پور میں جعلی اے ایس پی خاتون گرفتار، مقدمہ درج

0 Comments







 خان پور ( 50 نیوز الرٹ) ضلع رحیم یار خان کی تحصیل

 خان پور میں خود کو اعلی پولیس آفیسر ظاہر کرنے والی

 خاتون کوسٹی پولیس  نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔


 تفصیلات کے مطابق خان  پور میں ایک نوعمر خاتون 

کئی روز تک خود کو اعلی پولیس آفیسر ظاہر کرکے مقامی 

پولیس اہلکاروں کو ماموں بناتی رہی خان پور کے محلہ

 صدی وال کی رہائشی شیزہ حبیب نے شبیر نامی مرد 

کے ہمراہ تھانہ سٹی میں پہنچ کر اپنا تعارف ڈاکٹر شیزہ

 حبیب اے ایس پی گلگت بلتستان کے طور پر کروایا ۔


  ایس ایچ او تھانہ سٹی جام آفتاب احمد کے مطابق 

خاتون نے اپنا پولیس کارڈ دکھایا، شک ہونے پرکارڈ  کی

 تصدیق کروائی گئی تو وہ جعلی نکلا جس کے بعد جعلی پولیس 

آفیسر بننے والی خاتون کو لیڈی پولیس کی مدد سے حراست

 میں لیکر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔


 پولیس کے مطابق یہ خاتون ضلع بھر کے مختلف تھانوں

 میں اپنا جعلی تعارف کراکے کئی دورے بھی کئے پکڑی

 گئی خاتون کے ساتھی کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ 

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔