بدھ، 31 مئی، 2023

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو آڑھے ہاتھوں لے لیا

0 Comments

کراچی ( 50 نیوز الرٹ) وفاقی وزیردفاع خواجہ محمد آصف

 نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ

 مفتاح اسماعیل کو آڑھے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ جب سے

  مفتاح اسماعیل وزارت سے سبکدوش ہوئے ہیں انکا پاکستان

 کے معاشی حالات پہ تبصرے سننے کو ملتے ہیں۔ وہ پی ایم ایل 

این کا حصہ ہیں جماعت انکے علم سے براہ راست استفادہ کر 

سکتی ہے انکی قابلیت مسلمہ ہے۔ لیکن ملک کا معاشی عدم 

استحکام اسوقت انکے میڈیا پہ نکتہ چینی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

 انکی نکتہ چینی حکومت کیلۓ مفید بھی ہو سکتی ہے اگر وہ بھی 

جماعت کو اعتماد میں لیں اور اچھے وقت اور رفاقت کو یاد 

رکھیں۔ 


 جماعت نے انکو دو مرتبہ وزارت خزانہ سے نوازا انکا وزارت

 سے ہٹایا جانے کا گلہ تو ہو سکتا ہے مگر پارٹی کوٹارگٹ کرنے 

کا جواز نہیں ہو سکتا۔ سیاست میں موسم بدلتے رہتے ہیں اور

 باوقار سیاسی ورکر سردی وگرمی دونوں کو برداشت کرتے ہیں 

اور سرخرو ہوتے ہیں ۔ وفاداری جب مشروط ہو تو وہ کاروبار

ہوتی ہے۔ معذرت خواہ ہوں نے سوشل میڈیا کا سہارا مجبوراً 

لیا کیونکہ نکتہ چینی کا سلسلہ سارا میڈیا کی زینت ہے۔ 




0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔