پاکستان کوسٹ گارڈز کی ڈیزل،پٹرول اور ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے دوسرے اداروں کے ساتھ مشترکہ کاروائیاں ، ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق بلوچستان میں تربت، گوادر اور کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر کوچز ،منی بسوں اور گاڑیوں کے خفیہ خانوں میں غیر قانونی ایرانی ڈیزل،پٹرول اور ممنوع اشیاء اسمگل کی جا رہی ہیں۔خصوصا مسافر کوچز میں اسمگلنگ کے لئے تیار کردہ خفیہ خانوں /ٹینکس میں ڈیزل، منشیات اور ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کو ممکن بنایا جاتاہے۔ مسافر گاڑیوں اور انکے خفیہ خانوں کو استعمال کر کے براستہ روڈ ڈیزل ملک کے دیگر شہروں تک پہنچایا جاتا ہے۔ ماضی قریب میں مسافر کوچز کے خفیہ خانوں میں موجودایرانی ڈیزل اور پٹرول کی وجہ سے آتشزدگی کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔ جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ مسافروں کی آڑ میں مسافر کوچز کے خفیہ خانوں میں ایرانی ڈیزل اور پٹرول کی اسمگلنگ روز مرہ کا معمول بنتی جا رہی ہے۔
دو دن قبل آئل کمپنیوں کی گاڑیوں جن میں مشہور کمپنیاں شامل ہیں، ان گاڑیوں کو جعلی پرمٹ جاری کرتے ہیں،ان گاڑیوں کوقبضے میں لیکر ان کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے اواگرا اور پی ایس او سے ان کے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔گزشتہ رات اوتھل اور بیلہ کے علاقے میں ایک مشترکہ اپریشن کے دوران 03 آئل ٹینکر ز کو قبضے میں لے کر کسٹم کے حوالے کر دیا گیا۔ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے ادارے حب بلوچستان میں غیرقانونی ایرانی تیل کی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ اپریشن جاری رکھنے میں سرگرم عمل ہیں اور ہرطرح کی اسمگلنگ کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ۔