کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت منعقدہ شہری اور بلدیاتی اداروں کے افسران کے جائزہ اجلاس میں مختلف شہری مسائل کا جائزہ لیا گیا فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہر میں مصروف سڑکوں اور مختلف نالوں کے نزدیک قائم کچرہ کنڈیوں کو ہر ممکنہ طور پر دوسری جگہوں کو منتقل کیا جائے گا ، اسٹریٹ لائٹس سے محروم مصروف سڑکوں اور انڈر پاسز پر اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی ۔شہر میں سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل اور ٹریفک کی دشواریوں اور شہریوں کی مشکلات کا جائیزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنرز نے ان سڑکوں کی نشاندہی کی اور فہرست پیش کی جو فوری طور پر مرمت طلب ہیں۔ بتایا گیا کہ چھ سو سے زائد مقامات پر سڑکوں کی مرمت کی ضرورت یے فیصلہ کیا گیا کہ مرمت کا کام جمعرات سے شروع کر دیا جائے گا۔ بلدیہ عظمی کے چیف انجنیئر طارق مغل نے اجلاس کو سڑکوں کی مرمت کے بارے میں بریفننگ دی فیصلہ کیا گیا کہ سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کے لئے بلدیہ عظمی متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی مشاورت سے کام کریں گے فوری نوعیت کی مطلوب سڑکوں پر کا م ترجیحی طور پر مکمل کیا جائے گا
اجلاس میں مینجنگ ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ امتیاز علی شاہ، چیف آپریٹننگ افسر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسداللہ خان، تمام ڈپٹی کمشنرز، تمام ٹاون میونسپل کارپوریشن کے میونسپل کمشنرز بلدیہ عظمی کراچی کے چیف انجینئر طارق مغل اور دیگر اداروں کے سینئر افسران نے شرکت کی ۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔