بدھ، 19 جولائی، 2023

ماڑی پوریوسی کے نومنتخب چیئرمین سیف اللہ نور کا اپنی بلدیاتی نشست مرتضیٰ وہاب کیلئے چھوڑنے کا اعلان

0 Comments


 کراچی(اسٹاف رپورٹر )ضلع کیماڑی ماڑی پور یوسی 
کے جیالے چیئرمین سیف اللہ نور نےمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو بلدیاتی انتخاب میں کامیابی کا آسان ہدف دیتے ہوۓ ماڑی پور  یوسی سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کرتےہوۓخود یوسی چیرمین   کی نشست سے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی ۔ 

یوسی چئیرمین سیف اللّه نور نے کہا ہے کہ

 پیپلز پارٹی پر اپنا سب کچھ قربان کرسکتا ہوں

 انہوں نے کہا کہ میئر  کراچی مرتضیٰ وہاب میرے

 پارٹی چئیرمین کا انتخاب ہیں اگر مرتضیٰ وہاب

 ماڑی پور یوسی سے انتخاب لڑنے کی حامی 

بھر لیں تو میں پانچ منٹ میں اپنے چئیرمین

 کے عہدے سے مستعفی ہوجاؤں گا اور ان

 کے تمام تر انتخابی اخراجات بھی خود برداشت

 کروں گا۔  پیپلز پارٹی کے کارکنان سمیت ہم

 خود ان کی انتخابی مہم چلائیں گے ۔ 

سیف اللّه نور کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے

 میئر کراچی میری یوسی ماڑی پور سے الیکشن

 لڑیں ان شاءاللہ ان کے مقابلے میں کوئی 

امیدوار نہیں ہوگا اور مرتضیٰ وہاب بلا مقابلہ

 کامیاب ہوں گے اور ماڑی پور کے عوام 

فخر سے کہیں گے کہ میئر کراچی ہمارے علاقے

 کے ہیں ماڑی پور کے عوام کو ایک نئی سیاسی

 پہچان ملے گی اس لیے میں مرتضیٰ وہاب کو 

اپنی نشست سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کررہا 

ہوں۔ 

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔