جمعہ، 23 جون، 2023

بلاول بھٹو زرداری کے ویژن پر عوام کے مسائل حل کروں گا، نواز بروہی

0 Comments


کراچی( 50 نیوز ) منگھوپیر ٹاؤن ضلع غربی کے جیالے چیئرمین حاجی نواز بروہی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن مسلم دنیا کی پہلی دو بار منتخب وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مزاروں پر حاضری دی پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی ۔ 


جیالے چیئرمین حاجی نواز بروہی نے اپنے شہید قائدین کے مزاروں پر عہد کرتے ہوۓ کہا کہ اے میرے شہید قائدین میں عہد کرتا ہوں کہ پارٹی کے منشور اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن پر عوام کے مسائل حل کروں گا اپنے دور چیئرمین شپ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرکے پیپلز پارٹی کے پرچم کو منگھو  پیر میں کبھی سرنگوں نہیں ہونے دوں گا حاجی نواز بروہی نے شہید قائدین کے مزاروں پر وعدہ کیا مجھے جو اعزاز پارٹی قیادت نے دیا ہے یہ چیئرمین شپ پارٹی کی امانت ہے انشاء اللّه اس امانت میں کبھی بھی خیانت نہیں کروں گا۔ 

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔