منگل، 20 جون، 2023

کراچی، بلدیہ ٹاؤن میں پیپلزپارٹی کے نومنتخب چیئرمین پر بھتہ لینے کا الزام، خاتون کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

0 Comments

متاثرہ عورت مسمات امتیاز بیگم کی درخواست کے مطابق اسکے 2 پلاٹ سیکٹر 17 اے سعیدآباد میں موجود ہیں شوہر کا انتقال ہوچکاہے پلاٹوں کی دیوار گزشتہ سال برسات میں گری تھی پیسے نہ ہونے سبب تعمیرات نہ کرواسکی اب کمیٹی کھلی تو ٹھیکدار کو کام پر لگایا تو شہزاد تنولی نامی شخص جو اپنے آپ کو یونین کاؤنسل نمبر 2 بلدیہ ٹاؤن عارف تنولی کا سالا بتاتا ھے اپنے 20/25 افراد کے ہمراہ میرے پلاٹوں پر آیا کچھ کے پاس اسلحہ تھا اور کچھ کے پاس ڈنڈے وغیرہ تھے شہزاد تنولی نے پسٹل نکال کر ٹھیکدار کے سر پر رکھی اور کہا بھاگ جاؤدوبارہ ان پلاٹوں پر نہیں

 آنا ورنہ جان سے ماردونگا میرے اصرار کرنے پر کہا شام کو

 عارف تنولی کے دفتر آجانا جب شام کو میں اپنی بیٹی کے

 ہمراہ عارف تنولی کے دفتر گئی تو عارف تنولی نے ڈرایا دھمکایا

 اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا کہ نادرن بائی پاس پر 

120 گز کا پلاٹ لے لو یا انور افغانی نامی شخص کو 8,50٫000

 آٹھ لاکھ پچاس ہزار دیدو پھر پلاٹ پر کام کرنا۔

اس ضمن میں یوسی چیئرمین عارف تنولی سے معلومات ذریعہ

 فون حاصل کرنے کی کوشش کی گئی موصوف غصے میں آگئے اور

 بدتمیزی کرنے لگے اور کہا میرا پلاٹوں سے کوئی واسطہ نہیں ہے

 تاہم متاثرہ خاتون درخواست دینے سعیدآباد تھانہ پہنچی تو کسی

 نے درخواست وصول نہیں کی مجبورا خاتون نے ایس پی بلدیہ

 آفس میں درخواست جمع کرائی۔ 

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔