موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ جون میں کراچی میں پری مون سون
بارشوں کا آغاز ہوسکتا ہے، جون میں سندھ اور جنوب مشرقی بلوچستان میں پری
مون سون کی اچھی بارشیں متوقع ہیں۔
جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں ابرآلود موسم کے باوجود حبس کی کیفیت ہے،
بحیرہ عرب میں سمندری ہواوں کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے، سمندری ہواوں
کےباعث نمی کا تناسب زائد رہتا ہے، نمی کا تناسب زائد ہونےسےگرمی کی شدت
4 سے 5 ڈگری زیادہ ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق جون میں کراچی میں پری مون سون بارشوں کا
آغاز ہوسکتا ہے، سندھ اور جنوب مشرقی بلوچستان میں پری مون سون کی اچھی
بارشیں متوقع ہیں، اس کے علاوہ پنجاب کے چند علاقوں میں بھی معمول سے زیادہ
بارشیں متوقع ہیں۔جواد میمن کا کہنا ہے کہ ایل نینو سرگرم ہونے پر سندھ اور
بلوچستان میں معمول سے کم بارشیں ہوسکتی ہیں۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔