ہفتہ، 17 جون، 2023

ایم ڈی واٹر بورڈ کی صحافی کالونی ہاکس بے کو جلد پانی فراہم کرنے کی یقین دہانی

0 Comments


 کراچی ( 50 نیوز) کراچی پریس کلب دعوت پر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایم ڈی اور سی ای او انجینئیر سید صلاح الدین احمد نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا۔ 

اس موقع پر کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ،

 پلاٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی ،پی ایف یو جے،کے یو 

جےاور کلب کے سینئیر اراکین موجود تھے۔

صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی، سیکریٹری

 شعیب احمد ، سیکریٹری پلاٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی

 شمس کیریو، انچارج ایل ڈی اے پلاٹس عبدالرشید 

میمن نے لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسکیم 42

 میں موجود کراچی پریس کلب کی صحافی کالونی ہاکس

 بے کے بارے میں بریفنگ دی اور اس بات پر زور 

دیا کہ صحافی کالونی کی آبادکاری کے لئے پانی کی سپلائی

 اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،

اس سلسلے میں واٹر بورڈ کو ہنگامی بنیادوں پر ایل ڈی 

اے

 اسکیم 42 بلاک 2،3،3Aاور 3A1 میں پانی کی 

سپلائی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، 

ایم ڈی واٹر بورڈ سید صلاح الدین احمد نے کراچی

 پریس کلب کی مجلس عاملہ کو یقین دلایا کہ واٹر بورڈ

 صحافی کالونی میں پانی کی سپلائی فراہم کرنے کے

 منصوبے پر کام کررہا ہے، واٹر بورڈ حکام پریس

 کلب اور ایل ڈی اے کے ساتھ جلد ہی ہاکس بے

 صحافی کالونی کا دورہ کریں گے ،پانی کی فراہمی کے 

اس دیرینہ مطالبے کو جلد از جلد عملی شکل میں لائیں 

گے۔ کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ،

سیکریٹری شعیب احمد اور اراکین مجلس عاملہ نے 

سید صلاح الدین احمد کو اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ 




0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔