منگل، 6 جون، 2023

کے یو جے دستور کا صحافی زبیر انجم کی جبری گمشدگی کیخلاف پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

0 Comments

  کراچی (50 نیوز ) کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نےجیو نیوز کے ایگزیکٹو 

پروڈیوسر زبیر انجم کی گمشدگی کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا



احتجاجی مظاہرے میں جنرل سیکریٹری پی ایف یو جے اے ایچ خانزادہ، عامر

 لطیف ،مقصود یوسفی،جوائنٹ سیکریٹری کراچی پریس کلب اسلم خان، سعید 

جان بلوچ ، نصیر احمد،جنرل سیکریٹری کراچی یونین آف جرنلسٹس لیاقت رانا، 

  فریال عارف سمیت بڑی تعداد میں صحافیوں کے علاوہ سول سوسائٹی کے افراد 

بھی شریک ہوئے۔ 


اس موقع پر کے یو جے دستور کے صدر ناصر خلیل نے اپنے خطاب میں زبیر 

انجم کی جبری گمشدگی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی 

حکومت سےان کی جلد واپسی کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا کے یو جے

 دستور 


کے جنرل سیکریٹری نعمت خان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 

زبیر انجم کے اہلخانہ کے مطابق اغواء کرنے والوں کے ساتھ پولیس بھی موجود 

تھی اور ایسا دکھائی دیتا ہے کہ اس معاملے میں صوبائی حکومت بھی بے بس

 ہے۔


 پی ایف یو جے کے جنرل سیکریٹری اے ایچ خانزادہ نے کہا کہ حکومت کو

 تنقید برداشت کرنا چاہیے صحافی کا کام ہی حکومتی اقدامات پر تنقید کرنا اور 

رائے کا اظہار کرنا ہے


 احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کے یو جے جرنلسٹس کے جنرل

 سکریٹری لیاقت رانا نے کہا کہ صحافی آزادی اظہارِ رائے اور آزادی صحافت

 پر سب متحد پہلے بھی تھے اور آئندہ بھی متحد ہو کر جدوجہد کرتے رہے گے 

پریس کلب کے جوائنٹ سیکریٹری اسلم خان نے سندھ حکومت سے مطالبہ 

کرتے ہوئے کہا کہ ان پر بھاری ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ صحافیوں کی اس طرح

 سے گرفتاری صحافیوں کو گھر سے اغواء کرنا پر سندھ 'حکومت اپنا کردارادا کرے

 اور معاملے پر سنجیدہ اقدامات کرے 


اس موقع پر سعید جان بلوچ نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے اظہارِ رائے

 پر قدغن لگایا جارہا ہے ایسے ہتھکنڈوں سے صحافیوں کو ان کے کام سے روکا

 نہیں جاسکتا


فریال عارف کا کہنا تھا زبیر انجم کا قصور کیا تھا کہ رات کے وقت ان کو گھر 

سے اغواء کیا گیا حکومت کو اس معاملے پر سنجیدگی سے اقدام اٹھانا چاہیے.


احتجاجی مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے وفاق اور سندھ حکومت سے 

مطالبہ کیا کہ زبیر انجم کو فی الفور رہا کیا جائے ورنہ صحافی راست اقدام پر

 مجبور ہوں گے۔ 

0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔