اسلام آباد( 50 نیوز ویب ڈیسک)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 288 روپے فی لیٹر ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول پر اضافے کی تجویز تھی لیکن پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 282 روپے برقرار رہے گی۔
ان کا کہنا تھاکہ مٹی کے تیل کی قیمت 10 روپے کمی کے بعد 176 روپے 7 پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی 10 روپے کمی کے بعد 164 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے 15 مئی تک ہوگا۔
0 Comments:
آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔