اتوار، 30 اپریل، 2023

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو یوم مزدورپر ریلی سے روک دیا

0 Comments

 









اسلام آباد(50 نیوز ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو یکم مئی یوم مزدور پر ریلی نکالنے سے روک دیا۔


الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ضابطہ اخلاق کی متعلقہ شقوں کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا۔


نوٹس میں کہا گیا ہے کہ علم میں آیا ہے آپ کی قیادت میں لبرٹی سے ناصر باغ تک ریلی نکالی جارہی ہے، پنجاب میں 14مئی کو الیکشن شیڈول ہیں، اجازت کے بغیر ریلی نکالنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔


الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جلسے، جلوسوں اور ریلیوں کے لیے ضلعی انتطامیہ سے اجازت لینا ضروری ہے، سیاسی جماعتیں،امیدوارریلیوں ،جلسوں کے حوالے سے مقامی انتظامیہ کو ا?گاہ کرنے کے پابند ہیں۔


دوسری طرف فواد چوہدری نے رد عمل میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں ریلی نکالنے سے روک دیا ہے، پوری دنیا میں یکم مئی کی چھٹی ہے اور مزدوروں کے لیے صدائیں بلند کی جاتی ہیں، یوم مئی پر ایسی پابندی کا کیا مقصد ہے، یہ کیسی جمہوریت ہے۔


الیکشن کمیشن سوائے انتخابات کرانے کے باقی سارے کام کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کردار ہر عمل ان کی جانبداری کو ثابت کرتا ہے،ہماری ریلی پر پابندی الیکشن کمیشن کی جانبداری کو ظاہر کرتی ہے۔


0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔