اتوار، 30 اپریل، 2023

رابطہ علماءومشائخ پاکستان کے وفد کی مفتی تقی عثمانی سے ملاقات

0 Comments



















بیرونی ایجنڈےکے توڑ اور ملکی انتشارکو ختم کرنے کےلیے ملک گیر تحریک چلانے پر اتفاق 



کراچی : رابطہ علماءو مشائخ پاکستان کے چئیرمین قاری محمد یعقوب شیخ کی وفد کے ہمراہ وفاق المدارس عربیہ کےصدراور دارالعلوم کےمہتمم مفتی تقی عثمانی سے ملاقات ۔ملاقات میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


قاری یعقوب شیخ کا کہناتھا  کہ پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔ذاتی مفادات کی خاطر حکمرانوں نے عوام میں دوریاں پیدا کردی ہیں ۔ اس وقت عوام کو شعور دینے کی ضرورت ہے۔غیر متنازعہ شخصیات خصوصا علماء کرام  آگے بڑھیں اور اپناکردار ادا کریں۔


 وفاق المدارس عربیہ کےصدراور دارالعلوم کے مہتمم مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ اسلام اجتماعیت کا درس دیتا ہے۔امت کے تمام مسائل کا حل اتحاد امت میں مضمرہیں۔پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا ۔


 اس کی بقاء بھی اسلام کے ساتھ منسلک ہے۔اسلام و پاکستان دشمن ہمارے اتحادواتفاق کو پارہ پارہ کرکے اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ ہم کسی صورت ایسے کرداروں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔


 ملکی انتشار اور عدم برداشت کے حوالے سے اسلام جو ہماری رہنمائی کرتا ہے۔اس حوالے سے اپنی قوم کی رہنمائی کریں ۔ اور آپس میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھنے کےلیے عوام کو ایک بہتر پلیٹ فارم مہیا کریں ۔


علماء سے مشاورت کے بعد اس تحریک کا مستقل طور پر لے کر چلیں گے۔ملاقات میں بیرونی ایجنڈےکے توڑ ،بھارتی دہشت گردی ،کشمیر پر سودے بازی اور ملکی انتشارکو ختم کرنےکےلیے ملک گیر تحریک چلانے پر اتفاق کیا گیا ۔


رابطہ علماء ومشائخ پاکستان کے چئیر مین قاری یعقوب شیخ کے ہمراہ وفد میں حافظ خالد نیک مرکزی رہنما رابطہ علماءومشائخ،احمدندیم اعوان، حافظ امجد و دیگر شامل تھے۔قاری یعقوب شیخ نے مفتی تقی عثمانی اور ان کے رفقاء کو 7مئی کو کراچی میں ہونے والے اتحاد کنونشن میں شرکت کی دعوت  بھی دی۔


0 Comments:

آپ بھی اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔